انگلستان کے دورے کے لیے فخر زماں اور امام الحق پاکستانی ٹسٹ اسکواڈ میں شامل

اسلام آباد: پاکستان نے اس موسم گرما میں دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق، فخر زماں ، سعد علی اور عثمان صلاح الدین کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز امام الحق گذشتہ سال اکتوبر مین ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبو میں سنچری بنا چکے ہیں۔ اسکواڈ سے فاسٹ بولر وہاب ریاض کوڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ لیگ اسپنر یاسر شاہ زخمی ہونے کے باعث شامل نہیں کیے گئے۔
انگلستان کے خلاف لارڈز اور ہیڈنگلے میں دو ٹیسٹ سے پہلے پاکستان11مئی کو ڈبلن میں آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ کھیلے گا۔
پاکستان اسکواڈ: سرفراز احمد (کپتان، وکٹ کیپر)،اظہر علی، امام الحق، فخر زماں ،سعد علی، بابر اعظم، سمیع اسلم، حارث سہیل، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، محمد عامر، محمد عباس،شاداب خان، حسن علی، راحت علی اور فہیم اشرف۔

Title: inzamams nephew imam ul haq named in pakistan test squad | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply