انضمام الحق نے انٹرنیشنل کرکٹرز ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پاکستان کو کھیلوں کے لئے محفوظ ملک قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹرز ایسو سی ایشن (فیکا ) کے آفیشیلز کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیکا پاکستان آئے اور یہاں کے حالات کا جائزہ لے، پاکستان کرکٹ کے لئے محفوظ ملک بن چکا ہے۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لئے پر امید ہوں۔
گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ماضی میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور پوری دنیا نے دیکھا کہ ان کا دورہ کتنا کامیاب رہا۔ انضمام الحق نے مزید کہا کہ پاکستان کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹرز ایسو سی ایشن پاکستان آئے اور یہاں کے حالات کا جائزہ لے۔
انضمام کا یہ بیان فیکا کے حوالے سے جاری اس بیان پر رد عمل کے طور پر آیا ہے جس میں فیکا نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو سلامتی کے خدشات کے پیش نظر لاہور میں ہونے والے پاکستان سوپر لیگ کے فائنل میں حصہ نہ لینے کا مشورہ دیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Inzamam ul haq invites fica officials to visit pakistan in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply