پاکستانی کرکٹ بورڈ صدر نے انضمام الحق کو ٹیم منتخب کرنے کے کلی اختیارات تفویض کر دیے

کراچی:(یو این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے صدر شہریار خان نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو ان کی اجازت کے بغیر ہی براہ راست طور پر قومی ٹیم کو منتخب کرنے کا حق دے دیا ہے۔
پی سی بی کے ایک افسر نے کہاکہ شہریار خان نے انضمام کو ٹیم منتخب کرنے اور اس کے بعد ان کی منظوری لیے بغیر ہی راست اس کا اعلان کرنے کی چھوٹ دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ کا یہ اصول ہے کہ چیف سلیکٹر کو کسی بھی اعلان سے پہلے بورڈ صدر کی منظوری لینی ہوتی ہے اور پی سی بی سربراہ ٹیم میں تبدیلی کی تجویز دے سکتا ہے۔
پی سی بی سربراہ شہریار خان گزشتہ ایک ماہ سے صحت کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں۔ایسے میں اس فیصلے کے پیچھے اسے ایک اہم وجہ مانا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے بھی شہریار سے اس مسئلے پر بحث کی تھی اور اس کے بعد ہی چیف سلیکٹر انضمام کو ٹیم منتخب کرنے کے لئے زیادہ حق دیے جانے پر فیصلہ لیا گیا۔افسر نے کہا کہ انضمام کے پاس کافی تجربہ ہے اور وہ یہ کام کو کرنے کے قابل ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Inzamam ul haq gets power to name team without approval of pcb in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply