انضمام الحق چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: پاکستانی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

پاکستان کے سابق کپتان نے ، جنہیں اپریل2016میں چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا، اپنے استعفے کا اعلان آج ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ ورلڈ کپ کے لیے 15رکنی ٹیم کے انتخاب میں اپنے فیصلوں پر وہ زبردست ہدف تنقید بنے ہوئے تھے۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ عہدے سے دستبردار ہونے کا بالکل صحیح وقت ہے ۔کیونکہ میری میعاد 30جولائی کو پوری ہو جائے گی۔انضمام الحق نے کہا کہ وہ جب انگلینڈ سے واپس آئے تو انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہہ دیا تھا کہ انہیں فارغ کر دیا جائے اور وہ اب اس عہدے پر برقرار نہیں رہنا چاہتے۔اور اب نئے خیالات و نئی سوچ کے نئے لوگوں کو آنا چاہئے۔

یہ معلوم کیے جانے پر کہ اگر کرکٹ بورڈ انہیں کوئی اور ذمہ داری سونپے گا تو کیا وہ قبول کریں گے انضمام نے کہا کہ کرکٹ ہی میرا ذریعہ معاش ہے اور سوائے سلیکشن کے بورڈ کوئی بھی ذمہ داری سونپے گا میں اس پر غور کروں گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Inzamam decides to step down as chief selector in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.