بولرز اور فیلڈرز نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی:وراٹ کوہلی

لندن: چیمپئنز ٹرافی کے ایک اہم مقابلے میں جنوبی افریقہ پر آٹھ وکٹ کی شاندار فتح حاصل کر کے سیمی فائنل کا ٹکٹ پانے والی ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیند بازوں اور فیلڈروں نے واقعی لاجواب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ میں انتہائی ناقص کارکردگی کرنے والے ہندوستانی گیند بازوں اور فیلڈروں نے اس میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی مضبوط بیٹنگ صف کو تہس نہس کرتے ہوئے صرف 191 رنزہی بنانے دیے۔اور بعد میں محض دو وکٹ کے نقصان پر یہ ہدف پار کر کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔
ٹیم کی اس ’وراٹ‘ جیت سے حوصلہ پاکر کپتان وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ ہمارے لیے میچ میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک رہا۔ ہم نے ٹاس جیتا، وکٹ گزشتہ میچ سے کچھ بھی مختلف نہیں تھا اور بلے بازی کے لیے بہترین تھا۔ ہمارے گیند بازوں نے فیلڈروں کی بے پناہ حمایت کے درمیان زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو باندھے رکھا اور بالآخر انہیں کم اسکور پر سمیٹ دیا۔ کپتان نے کہا کہ گذشتہ میچ میں سمت سے بھٹکے گیند بازوں نے اس میچ میں واپسی کرتے ہوئے نظم و ضبط کے ساتھ بولنگ کی۔ فیلڈروں نے بھی چستی دکھاتے ہوئے گیند بازوں کے لیے مواقع پیدا کئے۔ ہمیں میچ میں بہت سے مواقع ملے جن میں سےبیشتر کو ہم نے کار آمد بنایا۔ ہمارے لیے سب سے اچھی بات یہ رہی کہ ہم دھماکہ خیز بلے باز اے بی ڈی ولیرس کو بہت جلد آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔کپتان وراٹ کوہلی نے ٹورنامنٹ میں مسلسل اچھی بلے بازی کر رہے سلامی بلے باز شکھر دھون کی بھی خوبتعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ گیند بازوں نے ٹیم کے لیے جو بہترین بنیاد رکھی تھی اس پر شکھر نے شاندار طریقے سے چل کر جیت کی منزل حاصل کی۔ ہمیں امید ہے کہ وہ آگے کے میچوں میں بھی ایسی ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
شکھر نے میچ میں شاندار 78 رن کی اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم پر بڑی فتح حاصل کرنے سے یقینی طور پر ہمارے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔سری لنکا کے خلاف گزشتہ میچ کی شکست سے کھلاڑیوں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ہم پھر سے جیت کی پٹری پر لوٹ آئے ہیں اور اس سلسلہ کو آگے بھی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ میچ میں 28 رن دے کر دو وکٹ لے کر مین آف دی میچ بنے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے کہاکہ یہ ہمارے لیے بے حد اہم مقابلہ تھا۔ ہمیں اس میں حکمت عملی بناکر کھیلنے کی ضرورت تھی۔ ہم نے ایسا کیا اور ایک یادگار فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔ بمراہ نے کہاکہ وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ میچ میں گیند کو زیادہ سوئنگ نہیں مل رہی تھی۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں نے صحیح لائن اور لینتھ میں گیند بازی کی اور بلے بازوں کو زیادہ رن نہ دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ہمارے لیے ٹاس جیتنا بھی اچھا رہا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Intention was to finish south africa innings as early as possible says virat kohli in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply