ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شکھر دھون زخمی ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر

لندن : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو رواں آئی سی سی ورلڈ کپ میں تو ابھی تک کوئی حریف بولر یا بلے باز حتیٰ کہ کوئی ٹیم تو جھٹکا نہیں دے سکی لیکن خود اس کے ایک کھلاڑی نے جو بلاشبہ میچ وننگ اور اننگز ساز کہلانے کا مستحق ہے زخمی ہو کر ٹیم انڈیا کو زبردست جھٹکا دیا۔اور وہ کھلاڑی کوئی اور نہیں قابل بھروسہ افتتاحی بلے بازشکھر دھون ہیں ۔

جنہیں اوول میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران جس میں انہوں نے 117رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ کا اعزاز پایا تھا، فاسٹ بولر کوٹر نائیل کی گیند انگوٹھے میں لگنے سے فریکچر آ گیا تھا اور انہیں تین ہفتہ کا آرام بتادیا گیا جس کے باعث اب وہ ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلستان کے خلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

یہ تمام میچز جون میں ہی کھیلنے ہیں اور شکھر جون کے پورے مہینے کرکٹ سے دور رہیں گے۔شکھر دھون آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں ہندوستان کے لیے کلیدی کھلاڑی ہیں اور وہ ان ٹورنامنٹوں میں 6سنچریاں بنا چکے ہیں۔2015کے ورلڈ کپ میں دھون نے2سنچریا بنائی تھیں اور2019میں دو میچوں میں ایک سنچری بنا چکے تھے۔

فی الحال تو دھون کی جگہ لوکیش راہل اوپن کر سکتے ہیں اور مڈل آرڈر میں لوکیش کی جگہ دنیش کارتک یا وجے شنکر سے پر کی جاسکتی ہے۔ انگلستان میں دھون کی جگہ مستقل کھلاڑی کے طور پر رشبھ پنت یا ریاس ایر کو بھیجا جا سکتا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Injured shikhar dhawan ruled out of world cup 2019 for 3 weeks in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.