نیوزی لینڈ کے افتتاحی بلے باز گپٹل زخمی،جنوبی افریقہ کے خلاف نہیں کھیلیں گے

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ سیریز سے پہلے زبردست جھٹکا لگا ہے جب ٹیم کےا سٹار اوپنر مارٹن گپٹل چوٹ کی وجہ سے مہمان ٹیم کے خلاف واحدٹوئنٹی -20 میچ اور اس کے بعد ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ پریکٹس کے دوران گپٹل کے پٹھے کھنچ گئے ۔
انہیں اس سے پہلے چوٹ کی وجہ سے جنوری میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹوئنٹی -20 اور آسٹریلیا کے خلاف اسی مہینے ون ڈے سیریز کے دوران بھی باہر بیٹھنا پڑا تھا۔ ٹیم مینجمنٹ نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گپٹل کے مقام پر آکلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز گلین فلپس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
فلپس جنوبی افریقہ کے خلاف جمعہ کو ہونے والے واحد ٹوئنٹی -20 میچ سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کریں گے۔ بیان میں بتایا گیا کہ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچوں کے لیے گپٹل کی جگہ ڈین برانلے کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے سلیکٹر گیون لارسن نے کہا کہ 20 سالہ فلپس نے گھریلو کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم میں جگہ پائی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: injured guptill out of t20i first two odis in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply