ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان،پنت ،رائیڈو باہر،کارتک،راہل شامل

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے انگلستان میں کھیلے جانے والے 2019کے ورلڈ کپ کے لیے15رکنی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔

وراٹ کوہلی کی قیادت میں 15رکنی ٹیم میں نوجوان وکٹ کیپر رشبھ پنت، اور انباٹی رائیڈو اور ابھرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے نوجوان فاسٹ بولرخلیل احمد اور افتتاحی بلے باز پرتھوی شاہ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ۔

نمبر چار کے لیے بلے باز کی تلاش میں اس بار وجے شنکر کو موقع دیا گیا ہے۔ روہت شرما کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں کپتان وراٹ کوہلی کے علاوہ ہیڈ کوچ روی شاستری بھی موجود تھے۔قابل غور ہے کہ یہ عبوری سلیکشن ہے ۔ٹیم میں آئی سی سی کی اجازت کے بغیر23مئی تک ردو بدل کی جا سکتی ہے۔

ٹیم اس طرح ہے:وراٹ کوہلی (کپتان) ، روہت شرما (نائب کپتان)، شکھر دھون، لوکیش راہل، وجے شنکر، ایم ایس دھونی(وکٹ کیپر) ،کیدار جادھو، دنیش کارتک، یجوندر چہل، کلدیپ یادو، رویندر جڈیجہ ،بھونیشور کمار ، محمد شامی، ہاردیک پانڈیا اور جسپریت بومرا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias squad for the icc world cup 2019 karthik rahul make the cut pant misses out in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.