وراٹ کوہلی کی عمدہ بلے بازی و پانڈیا کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے ٹیم انڈیا کی شاندار جیت

دھرم شالہ:وراٹ کوہلی کی شامدار ہاف سنچری کی مدد سے ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے پہلے ایک روزہ میچ میں 6وکٹ سے شکست دے دی۔ہماچل پردیش کے نہایت پر فضا مقام دھرم شالہ میں اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے پانچ ون ڈے میچوں کی سریز میں1-0کی سبقت حاصل کر لی۔191رنز کے تعاقب میں ٹیم انڈیا کے افتتاحی بلے بازوں روہت شرما اور اجنکیا رہانے نے پہلے وکٹ کی رفاقت میں49رنز ہی بنائے تھے کہ روہت 14رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اسکور62تک ہی پہنچ پایا تھا کہ رہانے بھی34گیندوں پر 4چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 33رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 100کا ہندسہ پار کرتے ہی منیش پانڈے 17رنز کے انفرادی اسکور پر سوڈھی کے شکار ہو گئے۔ لیکن کوہلی کو جب کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ساتھ ملا تو ان دونوں نے اسکور میں تیزی سے اضافہ کرنا شرو ع کر دیا اور ٹیم انڈیا جیت کے کچھ اور قریب پہنچ گئی۔ دھونی نے چوتھے وکٹ کے لیے کوہلی کے ساتھ مل کر اسکور میں60رنز کا اضافہ کیا ہی تھی کہ وہ رن آؤٹ ہو گئے۔ لیکن اس وقت تک دھونی کوہلی کا اتنا ساتھ دے چکے تھے کہ ہدف چند قدم ہی دور رہ گیا تھا۔ دھونی نے ایک چوکے اور ایک ہی چھکے کے ساتھ21رنز بنائے۔اس اثنا میں کوہلی اپنا ففٹی پورا کر چکے تھے۔ اور 33ویں اوور کی پہلی ہی گیند کو کوہلی نے بولر سوڈھی کے اوپر سے چھ رنز کے لیے باؤنڈری پار کر ا کے دھنوی کی جھولی میں ایک اور جیت ڈال دی۔کوہلی نے 81گیندوں پر 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے85رنز بنائے۔
اس سے قبل اپنا پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیل رہے ہردک پانڈیا نے ساتھی فاسٹ بولر امیش یادو کے ساتھ مل کر نیوزی لینڈ کی بیٹنگ صف میں ایسی تباہی مچائی کہ ابھی اسکور بورڈ پر48رنز ہی ہوئے تھے کہ نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین جا چکی تھی۔ اور ان پانچ بلے بازوں میں سے تین کو پانڈیا نے اور دو کو یادو نے اپنا شکار بنایا۔ ان پانچوں چوٹی کے بلے بازوں میں سے صرف مارک گپتل ہی دو عددی ہندسہ میں پہنچ سکے۔ ایک وقت پر نیوزی لینڈ نے ایک وقت اپنے سات وکٹ محض 65 رن تک گنوا دیے تھے لیکن اوپنر ٹام لاتھم نے ناٹ آؤٹ 79 اور 10 ویں نمبر کے بلے باز ٹم ساوتھی نے 55 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو قلیل اسکور پر آؤٹ ہونے سے بچا لیا۔ لاتھم اور ساؤتھی نے نویں وکٹ کے لیے 71 رنز کی قیمتی شراکت کی۔ پانڈیا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔پنا ڈیبو ون ڈے کھیل رہے پانڈیا نے سات اوور کی بہترین بولنگ میں 31 رنز پر تین وکٹ لے کر نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر کو جھنجھوڑ دیا۔امیش یادو نے 31 رن پر دو وکٹ لئے جبکہ پارٹ ٹائم اسپنر کیدار جادھو نے چھ رن پر دو وکٹ حاصل کئے۔لیگ اسپنر امت مشرا نے 49 رنز دے کر آخری تین کیوی بلے بازوں کو نمٹایا۔ مہندر سنگھ دھونی نے 900 ویں ون ڈے میچ میں خاص طور پر تیار سونے کے سکے سے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کا درست فیصلہ کیا۔ٹیسٹ سیریز میں 0۔3 کی و?ائٹ واش جھیل چکی مہمان کیوی ٹیم کے بلے بازوں نے پہلے ون ڈے میچ میں بھی کوئی جدوجہد نہیں دکھائی اور 43.5 اوور میں تمام وکٹ گنوا دیے۔ ایک اینڈ پر گرتے وکٹوں کے درمیان لاتھم اکیلے ہی کریز پر آخری وقت تک ڈٹے رہے اور انہوں نے 98 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 79 رن کی نصف سنچری اننگز کھیلی۔لاتھم اس طرح اننگز کا آغاز کرکے ناٹ آؤ¿ٹ پویلین لوٹنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بنے۔
لاتھم نے نویں وکٹ کے لئے ساوتھی کے ساتھ 71 رن جوڑے۔ ساوتھی نے 45 گیندوں پر تیز 55 رنز میں چھ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدائی اوور سے ہی دباو میں نظر آئی اور صرف 48 رنز کا اضافہ کر کے اس کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔پہاڑوں سے گھرے انتہائی خوبصورت دھرم شالہ کرکٹ گراؤنڈ پر اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے اترے 23 سالہ درمیانہ تیز گیند باز پانڈیا نے آغاز سے ہی جارحیت کے ساتھ بولنگ کی اور کیوی اوپنر مارٹن گپٹل کو محض 12 رنز پر روہت شرما کے ہاتھوں آسان کیچ کراکر اپنا پہلی بین الاقوامی وکٹ حاصل کی۔ اس کے کچھ دیر بعد کپتان کین ولیمسن نو گیندوں میں تین رنز بنا کر امیش یادو کا شکار بنے۔ امیش نے کین کو امت مشرا کے ہاتھوں کیچ کراکر نیوزی لینڈ کو دوسرا جھٹکا دیا۔اس کے بعد راس ٹیلر ایک گیند ہی کھیل سکے تھے کہ انہیں امیش نے صفر پر دھونی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ کوری اینڈرسن چار رن بنا کر پانڈیا کا دوسرا شکار بنے۔
لیوک رونچی کو بھی پانڈیا نے کھاتہ کھولنے کا موقع نہیں دیا اور امیش کے ہاتھوں کیچ کراکر اپنا تیسرا وکٹ لیا..جیمز نیشام نے 25 گیندوں میں ایک چوکا لگایا اور 10 رن جوڑے۔انہیں جادھو نے اپنی گیند پر کیچ کر کیوی ٹیم کا چھٹا وکٹ نکالا۔کیوی ٹیم نے 65 کے اسکور پر نیشام کے بعد مشیل سیٹنر کا وکٹ بھی گنوایا جو کھاتہ کھولے بغیر جادھو کی اگلی ہی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔نیوزی لینڈ 65 رنز پر اپنے سات وکٹ گنوا کر بہت مشکل صورت حال میں پہنچ گئی تھی۔ نیوزی لینڈ نے اپنا آٹھواں وکٹ ڈگ بریسویل (15) کے طور پر سستے میں گنوایا۔ بریسویل نے 46 گیندوں میں کوئی چوکا یا چھکا نہیں لگایا اور میدان پر ٹکنے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ نیوزی لینڈ کا تب اسکور 106 رنز تھا۔تاہم امیش یادو کو ٹم ساؤتھی کا کیچ چھوڑنے کی آخری میں بھرپور سزا ملی جنہوں نے جیون دان کا پورا فائدہ اٹھاتے ہوئے نصف سنچری بنا دی۔ لیگ اسپنر مشرا نے ساو¿تھی کو 42 ویں اوور میں اور ایش سوڈھی کو 44 ویں اوور میں آوؤٹ کر نیوزی لینڈ کی اننگز سمیٹ دی۔

Title: indias new look attack delivers 1 0 lead | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply