افغان کپتان کااپنے اسپنرز کو ہندوستانی اسپنروں سے بہتر قرار دینے پر کرن نائر چراغپا

بنگلور: ہندوستانی ٹیسٹ کرکٹر کرن نائر نے جمعرات سے افغانستان کے خلاف شروع ہونے والے تاریخی ٹیسٹ میچ سے قبل افغان کپتان اصغر اسٹانک زئی کو اسپنروں کے حوالے سے جرات مندانہ بیان پرآڑے ہاتھوںلیا ۔

اسٹانک زئی نے کہا تھا کہ افغان اسپن بولرز ہندوستانی اسپنرز سے زیادہ بہتر ہیں ۔ جس پر نائر نے کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ افغانستان نے ابھی کوئی ٹیسٹ مچی نہیں کھیلا ہے اتنی بڑی بات کہہ دینا کچھ زیادہ ہی بڑا بیان ہے۔نائر نے مزید کہا کہ ہمارے تمام اسپنروں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا لوہا منوایاہے۔اور اس میں مزید کچھ کہنے سننے کی گنجائش نہیں ہے۔

افغان اسپن سنسنی راشد خان کے بارے میں نائر نے کہا کہ ہم میں سے زیادہ تر راشد کو کھیل چکے ہیں۔لیکن یہ مختلف کھیل ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ راشد نے لال گیند سے کچھ زیادہ میچز کھیلے ہوں گے۔لیکن اصل بات یہ ہے کہ ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور حالات کے مطابق کھیلا جائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: indias nair reacts at afghan skipper stanikzai bold statement on spinners in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply