اے ایف سی کپ کا فائنل کھیلنے دوحہ پہنچنے پر بنگلور فٹبال کلب کا والہانہ استقبال

دوحہ:اے ایف سی کپ کا فائنل کھیلنے یہاں پہنچی بنگلور ایف سی ٹیم کا قطر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ بنگلور کی ٹیم کی پرواز میں تھوڑی تاخیر ہوئی تھی لیکن ہوائی اڈے پہنچنے پر قطر ہندستانی یونین کے ارکان نے کپتان سنیل چھیتری اور ان کی ٹیم کا استقبال کیا۔
چھیتری کی قیادت میں بنگلور کی ٹیم نے گذشتہ ماہ گزشتہ چمپئن ملیشیا کے جوہردارالتعظیم (جے ڈی ٹی) کو 3۔1 کے مجموعی اسکور سے شکست دے کر اے ایف سی کپ کے فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا جہاں اب اس کا مقابلہ عراق کے ایئر فورس کلب کے ساتھ ہفتہ کو ہو گا۔ بنگلور ایف سی فائنل میں پہنچنے والا پہلا ہندستانی کلب ہے۔
یہاں رہنے والے ہندوستانیوں میں ٹیم کے کھلاڑیوں کے تئیں محبت کو دیکھ کر بنگلور ایف سی کے کوچ البرٹ روکا بھی کافی خوش نظر ا?ئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا سفر کافی طویل اور تھکان والا تھا لیکن ہوائی اڈے پر ہندستانی کمیونٹی کے ارکان کے استقبال سے وہ بہت خوش ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias bengaluru fc get warm welcome in doha in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply