ہندوستانی پہلوان بجرنگ نے فری اسٹائل کشتی میں گولڈ میڈل جیتا

گولڈ کوسٹ(آسٹریلیا): ہندوستانی پہلوان بجرنگ پونیا نے 65کلوگرام کے زمرے میں مردوں کی فری اسٹائل کشتی گولڈ میڈل جیت لیا۔ جمعہ کو جیتے جانے والے اس تیسرے گولڈ میڈل کے ساتھ 21ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کے طلائی تمغے جیتنے کی تعداد بڑھ کر17ہو گئی۔
ہریانہ کے بجرنگ پونیا کو اپنے حریف کین چاریگ کو جو ویلز کی نمائندگی کر رہے تھے، تکنیکی بالادستی پر ہرانے میں صرف دو منٹ لگے کیونکہ پونیا نے 10لگاتار پوائنٹ جیتے تھے۔
درحقیقت بجرنگ پونیا اپنے حریف پر اس طرح حاوی رہے کہ تکنیکی برتری پر اپنے تمام داؤ جیت لیے کیونکہ انکا حریف ایک لمحہ کے لیے بھی انکے لیے خطرہ نہیں بن سکا۔بجرنگ نے پہلے مقابلہ میں نیوزی لینڈ کے برہم رچرڈز کو ہرانے کے بعد نائجیریا کے امس ڈینیل کو کوارٹرفائنل میں اورسیمی فائنل میں کناڈا کے ونسنٹ ڈی میرینیز کو شکست دی۔

Title: indias bajrang punia wins gold medal in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply