ہندوستان 16اکتوبر کو دھرم شالہ میں900 واں ون ڈے میچ کھیلے گا

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں 16 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف جب پہلا ون ڈے کھیلنے اترے گی تو وہ میچ اس کا 900 واں ون ڈے میچ ہو گا۔ اور اس کے ساتھ ہی اسے 900ون ڈے میچ کھیلنے والی دنیا کی پہلی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل ہو جائے گا۔
ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ جب کانپور کے گرین پارک میں کھیلا تھا تو وہ ہندوستان کا 500 واں ٹیسٹ میچ تھا۔ اس کے بعد کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں دوسرا ٹیسٹ ہندوستان کا 250 واں گھریلو ٹیسٹ میچ تھا۔ ٹیسٹ سیریز کو تین۔
صفر سے کلین سویپ کرنے کے بعد ہندوسانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز دھرم شالہ سے کرنے جا رہی ہے۔ سال 1974 میں ہندوستان نے اپنے ون ڈے سفر کا آغاز 13 جولائی کو لیڈس میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا۔
اس کے بعد سے ہندوستان کا ون ڈے سفر بڑھ کر اب 900 ویں میچ کی دہلیز پر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان نے اس سفر کے دوران 1983 میں کپِل دیو کی کپتانی میں اور اس 28 سال بعد 2011 میں مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں دو بار عالمی کپ جیتے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias 900th odi less than a week away in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply