ہندوستانی نوجوانوں کو اولمپکس میں زیادہ دلچسپی نہیں: سروے

نئی دہلی:حکومت جہاں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں کھیلوں میں آگے آنے کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہیں ایک سروے میں یہ حیرت انگیز حقائق سامنے نکل کر آیا ہے کہ نوجوانوں کو اولمپک میں ہندوستانی مہم کے بارے میں بہت کم معلومات ہے۔
سروے کے مطابق 30 سال سے کم عمر کے 40 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ہندوستان کے پاس کرکٹ میں اولمپک میڈل جیتنے کا موقع ہے جبکہ کرکٹ اولمپکس میں شامل ہی نہیں ہے۔ سروے میں شامل 48 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ہندوستان نے دہلی میں اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی ہے جبکہ 30 سال سے کم عمر کی 87 فیصد خواتین نے فلم اسٹار اور کاروباری کے بجائے کیریئر کے طور پر اولمپک کھلاڑی بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ٹاٹا سالٹ ‘نمک کے واسطے’ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ ہر تین میں سے ایک ہندوستانی کا خیال ہے کہ ہندوستان کے پاس کرکٹ میں اولمپک میڈل جیتنے کا موقع ہے۔
اس مہم کے تحت ریو اولمپک سے پہلے ہندوستانیوں میں اولمپکس کی معلومات کا اندازہ لگانے کے لئے اس کا ملک بھر میں سروے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سروے میں ہندوستانیوں کے اپنے پسندیدہ کھیل کرکٹ پر ان کی توجہ کا انکشاف ہوا جن میں 30 سال سے کم عمر کے تقریبا 40 فیصد مردوں اور عورتوں کا خیال تھا کہ ہندوستان کے پاس کرکٹ میں تمغہ جیتنے کا موقع ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ کرکٹ اولمپک کھیلوں میں شامل ہی نہیں۔باکسنگ اور کشتی میں بالترتیب 30 فیصد اور 40 فیصد شرکانے تمغہ جیتنے کی امید ظاہر کی۔
اسے حال ہی میں ریلیز ہوئی بالی ووڈ فلم سلطان کے اثرات کہیں یا اس شاندار کھیل کے تئیں محبت کہیں، لیکن کشتی کا ہندوستانی خواتین پر زبردست اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ تقریبا 60 فیصد خواتین نے کشتی کو ایک ایسے کھیل کے طور پر منتخب کیا، جس میں ہندوستان اولمپک تمغہ حاصل کر سکتا ہے۔30 سال ے کم عمر کی 87 فیصد خواتین اور 69 فیصد مردوں نے اولمپک کھلاڑی بننے کی خواہش ظاہر کی۔
سروے میں ایک دلچسپ بات یہ سامنے آئی کہ 48 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ہندوستان دہلی میں اولمپکس کا انعقاد کر چکا ہے۔ تاہم حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان نے 2010 دولت مشترکہ کھیلوں کا انعقاد دہلی میں کیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian youths not shown interst in olympics in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply