ہندستانی ووشو ٹیم نے ایشیائی چمپین شپ میں9 تمغے جیتے

نئی دہلی:ہندوستانی ٹیم نے تائیوان کے تاویان میں منعقد 9 ویں ایشیائی ووشو چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چاندی اور پانچ کانسی کے تمغہ جیت لیے۔
9ویں ایشیائی ووشو چمپئن شپ کا انعقاد ایک سے پانچ ستمبر تک کیا گیا تھا جس میں ہندستانی ٹیم نے پہلی بار چار چاندی اور چار کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ویت نام کے ہو چ منہ شہر میں سال 2012 میں منعقد 8 ویں ایشیائی ووشو چمپئن شپ میں ہندستانی ٹیم نے ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے جیتے تھے۔
پارس کپ 2015 کے طلائی تمغہ فاتح ایل بدھ چندر سنگھ 56 کلو گرام وزن کی کلاس میں ویت نام کے وان با کے خلاف طلائی تمغہ مقابلے میں شکست کھا گئے جبکہ پروین کمار 48 کلوگرام وزن کی کلاس میں منہ ڈیک وو کے خلاف فائنل مقابلے میں شکست کھاگئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian wushu team wins 9 medals in asian championship in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply