بیلا رس کے خلاف ویمن ہاکی ٹیسٹ سریز میں ہندستان کو 4-0کی سبقت

بھوپال: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پیر کو بیلار س کی قومی ٹیم کو چوتھے ٹیسٹ میں 2۔1 سے شکست دے کر پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں مسلسل چوتھی جیت درج کر لی۔ ہندستانی ٹیم نے میچ کے چھٹے منٹ میں ہی رینوکا یادو کے بہترین میدانی گول کی بدولت 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔
اس کے ٹھیک چھ منٹ میں بعد 12 ویں منٹ میں گرجیت کور نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے ہندستان کو 2۔0 کی برتری دلا دی۔ بیلار س نے دوسرے کوارٹر میں بہترین واپسی کرتے ہوئے میچ کے 21 ویں منٹ میں میدانی گول سے اسکور 2۔1 کر دیا۔ لیکن اس کے بعد ہندستانی ٹیم نے اپنی دفاع کو مضبوط کرتے ہوئے ہاف ٹائم کے بعد باقی دو کوارٹر میں بیلا روس کو برابری کا گول نہیں کرنے دیا اور میچ 2۔1 سے اپنے نام کر لیا۔ٹیسٹ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ آٹھ مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian womens hockey team triumph over belarus in fourth test in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply