دورہ یورپ کے لیے ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم کا اعلان

نئی دہلی: ہاکی انڈیا (ایچ آئی) نے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے خاتون ہاکی ٹیم کے 15 روزہ یورپ دورے کے لئے بدھ کو اپنی 18 ممبران پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس کی کپتانی اسٹرائیکر رانی کو سونپی گئی ہے۔ خواتین ہاکی ٹیم کا دورہ پانچ ستمبر سے ہالینڈ میں شروع ہوگا جو 15 دنوں تک چلے گا۔ ہندستانی ٹیم کی کپتان اسٹرائیکر رانی کو جب کہ گول کیپر سویتا کو نائب کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جس میں دفاع کی ذمہ داری دیپ گریس اکا اور سنیتا لاکڑا جیسی کھلاڑیوں کے پاس ہوگی تو گول کیپنگ کا ذمہ سویتا اور رجنی سنبھالیں گی۔
مڈفیلڈر میں نمیتا ٹوپو ، کرشما یادو اور للیما منزا اور فارورڈ لائن میں تجربہ پونم رانی اور ووندنا کٹاریہ رہیں گی۔ خواتین ٹیم کی گزشتہ کچھ عرصے سے کارکردگی ملی جلی رہی ہے اور ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل میں ٹیم کو کوارٹر فائنل میں انگلینڈ سے شکست ملی تھی اور افسوسناک طور پر ٹورنامنٹ میں آٹھویں مقام پر رہی تھی۔ حالانکہ سال کے شروع میں بیلاروس کے خلاف ہندستانی ٹیم نے پانچ میچوں کی سریز میں جیت حاصل کی تھی اور کناڈا میں ہوئے ورلڈ لیگ راؤنڈ میں وہ پوڈیم پر رہی تھی۔ لیکن ٹیم اپنی اس کارکردگی کو برقرار نہیں رکھ سکی اور وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سریز کے بعد جوہانسبرگ میں ورلڈ لیگ سیمی فائنل ہار گئی۔ کپتان رانی نے یوروپ کے دورے کے بار ے میں کہا’ میں یہ نہیں کہوں گی کہ ہم نے سال کی شروعات اچھی کرنے کے بعد اپنی کارکردگی ناقص کردی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بھلے ہی ہم ہار گئے ہوں لیکن اس کے باوجود ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنے کا موقع ملا۔ ہم نے بنگلورو کیمپ میں بھی جوہانسبرگ میں کی گئی غلطیوں کو سدھارنے پر کافی زورکیا۔ انہوں نے کہا ہمیں اپنی کارکردگی میں توازن لانےکی ضرورت ہے اور ساتھ ہی مل کر مثبت انداز سے کھیلنا ہوگا تاکہ اچھے نتائج حاصل ہوسکیں۔ دریں اثنا 43 سالہ کوچ شوئی میرینی نے کہا ہالینڈ کا دورہ جاپان میں ہونے والے 2017 خاتون ایشیا کپ سے قبل کھلاڑیوں کا پول تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا ہم انگلینڈ میں نئے متبادل تلاش کریں گے اور پنالٹی کارنر اور گول کرنے کی تکنیک میں بہتری لائیں گے۔
ٹیم اس طرح ہیں: گول کیپر۔ سویتا (نائب کپتان) ، رجنی اتمارپو، ڈیفینڈر ، دیپ گوریس ایکا، گرجیت کور، نودیپ کو، سنیتا لاکڑا، رشمتا منج، مڈفیلڈر نمیتا ٹوپو، نکی پردھان، مونیکا ، کرشما یادو، لیلما منج، نیہا گوئل، فارورڈ۔ رانی(کپتان) پونم رانی، وندنا کٹاریہ، رانی کھوکر ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian womens hockey squad announced for europe tour in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply