ہندوستان نے شوٹنگ میں ایک دن میں تین طلائی جیتے

نئی دہلی: (یو این آئی) نوجوان ہندستانی شوٹر شبھانکر پرماناک، سبمھاجی پاٹل اور ہندستانی ٹیم نے جونیئر ورلڈ کپ کے مختلف زمروں میں اتوار کو ایک دن کے اندر تین طلائی تمغے جیت کر تاریخ رقم کی۔ 19 سالہ شبھانکر نے آذر بائجان کے گبالا میں چل رہے جونیئر ورلڈ کپ کے 50 میٹر رائفل پرون مقابلے میں 20 شاٹ کے ساتھ اوور آل 205.5 اسکور حاصل کیا اور پوڈیم میں سرفہرست رہتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
شبھانکر نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں چھ سیریز کے ساتھ 613.8 کا اسکور کیا تھا اور کوالیفکیشن راؤنڈ میں وہ چھٹے نمبر پر رہے تھے۔ فیڈریشن کے مطابق سرفہرست آٹھ شوٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرتے ہیں۔ ورلڈ کپ میں چیک جمہوریہ کے فلپ نے 205.2 اسکور کے ساتھ سلور اور رومانیہ کے ڈریگومر یروداکے نے 181.1 اسکور کے ساتھ کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian shooters win 3 gold medals in issf junior world cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply