ورلڈ کپ فٹبال کے بلجیم۔پنامہ میچ میں بال بوائے بننے والا رشی تیج پہلا ہندوستانی

ماسکو: رشی تیج نام کے دس سالہ بچے کا اس وقت خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا جب سوچی کے فش اسٹیڈیم میں ایک تاریخ رچتے ہوئے بلجیم اور پنامہ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فٹبال میچ میں اسے بال بوائے بننے والے پہلے ہندوستانی ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔

اس میچ میں بلجیم نے ورلڈ کپ ڈیبو کرنے والے پنامہ کو 3-0سے ہرایا۔ بلجیم کی طرف سے دو گول رومیلو نے کیے جبکہ ڈرائز مرٹینز نے ایک گول کیا۔

واضح ہو کہ 2018کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے آفیشیل میچ بال کیرئیرز میں دو ہندوستانی رشی اور 11سالہ نتھنیا جان کنڈاتھیل بھی شامل ہیں۔نتھنیا جان کنڈال 22جون کو ہونے والے ایک بڑے میچ میں ،جو کہ برزیل اور کوسٹا ریکا کے درمیا ن ہونا طے ہے، کھلاڑیوں کے ساتھ گیند تھامے میدان میں اتریں گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian kid creates history during belgium panama match in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply