ڈربلنگ کے جادوگر کہے جانے والے ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کا انتقال

نئی دہلی:ہندوستان کے سابق معروف ہاکی کھلاڑی محمد شاہد ، جنہیںڈربلنگ کے جادوگر کے طور پر بھی پکارا جاتا ہے انتقال کر گئے۔1980 کے ماسکو اولمپکس میں آخری مرتبہ ہاکی میں طلائی تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے رکن محمد شاہد 56 سال کے تھے اور گزشتہ کچھ وقت سے جگر کی بیماری میں مبتلا تھے۔
وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر کھیل وجے گوئل اور ہاکی انڈیا کے صدر نریندر دھروبترا نے شاہد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ شاہد کے انتقال سے کھیل کی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شاہد کے گڑگاؤں کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے ہی ان کے پرستار ان کے جلد صحت مند ہونے کی دعائیں کر رہے تھے لیکن آج صبح ان کے انتقال کے ساتھ ہی کھیل کی پوری دنیا سوگوار ہوگئی ہے۔ شاہد کے انتقال سے ہندوستانی ہاکی کا ایک سنہری باب بھی ختم ہو گیا ہے۔
دنیا کے بہترین فارورڈو ںمیں شمار اور ڈربلنگ کے بادشاہ کہے جانے والے شاہد 1980 کے ماسکو اولمپکس میں آخریتبہ اولمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے والی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی تھے۔
وہ دو بار ایشیائی کھیلوں 1982 اور 1986 میں تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کے بھی کھلاڑی رہے تھے۔ اتر پردیش کے شہر وارانسی میں پیدا ہوئے شاہد کو 1980 کی چیمپئنس ٹرافی میں بہترین فارورڈ منتخب کیا گیا تھا اور وہ 1986 میں آل اسٹار ایشین ٹیم میں منتخب کئے گئے تھے۔انہیں 81۔1980میں ارجن ایوارڈ اور 1986 میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
14 اپریل 1960 کو وارانسی میں پیدا ہوئے شاہد نے بدھ کی صبح گڑگاؤں کے ایک نجی اسپتال میں تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر آخری سانس لی۔ انہیں علاج کے لئے وارانسی سے اسپتال لایا گیا تھا اور ریلوے اور حکومت نے ان کے علاج کیلئے مدد دی تھی۔
لیکن ان کی صحت برابر گرتی چلی گئی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا.۔ شاہد کے جسد خاکی کو واپس ان کے آبائی شہر وارانسی لے جایا جائے گا جہاں ان کی تدفین عمل میں آئے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian hockey wizard mohammed shahid dies in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply