آسٹریلیا نے دوسرا میچ جیت کر ہندوستان کے خلاف دو میچوں کی ہاکی سیریز برابر کر دی

وکٹوریہ:جے ہیورڈ کے دوسرے ہاف میں کئے گئے دو شاندار گولوں کی بدولت میزبان آسٹریلیا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف دو میچوں کی ہاکی سیریز 1-1 سے برابر کرا لی۔ آسٹریلیا نے یہ میچ4-3سے جیتا۔
ہندوستانی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو تین۔دو سے ہرا کر ایک۔صفر کی برتری حاصل کی تھی لیکن میزبان ٹیم نے دوسرے اور فیصلہ کن میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے کلین سویپ کرنے کا ہندوستان کا خواب چکنا چور کر دیا۔ چار ممالک کے انویٹیشن ٹورنامنٹ میں ملیشیا کو شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم نے پہلے میچ میں اپنی اسی کارکردگی کو برقرار رکھا تھا لیکن دوسرے مقابلے میں وہ چوک گئی اور اسے 1-1 کی برابری سے اکتفا کرنا پڑا۔
دوسرے مقابلے میں کلین سویپ کے ارادے سے اتری ہندوستانی ٹیم کو پہلا گول چھٹے منٹ میں آکاش دیپ سنگھ نے کیا۔ آسٹریلوی ٹیم نے 13 ویں منٹ میں ٹرینٹ مٹن کے شاندار فیلڈ گول سے 1-1 کی برابری حاصل کر لی۔دونوں ٹیموں کے درمیان غضب کی جدوجہد دیکھنے کو ملی۔
22ویں منٹ میں وی آر رگھوناتھ نے پنالٹی کارنر پر ہندوستان کا دوسرا گول کیا لیکن مہمان ٹیم کی یہ برتری محض ایک منٹ تک ہی قائم رہی اور جیک ویٹی نے شاندار گول کرکے آسٹریلیا کو ایک بار پھر برابری پر لا دیا۔
25 ویں منٹ میں رگھوناتھ کے پنالٹی کارنر پر ایک اور گول کی بدولت ہندوستان کو 3-2کی سبقت حاصل ہو گئی۔ لیکن آسٹریلیائی کھلاڑی ہیورڈ نے 38 ویں اور 51 ویں منٹ میں دو بہترین گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پہلے برابری دلائی اور پھر ایک شاندار گول کر کے میچ ہی جتوا دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian hockey team go down fighting against australia in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply