ہندوستانی کرکٹ ٹیم چمپینز ٹرافی کھیلنے انگلستان پہنچ گئی

نئی دہلی: وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کی میزبانی میں یکم جون سے 18 جون تک چلنے والی آئی سی سی چیمپئن ٹرافی میں حصہ لینے کےلئے جمعرات کو انگلینڈ پہنچ گئی جہاں وہ اس مرتبہ اپنے خطاب کا دفاع کرنے کی غرض سے میدان میں اترے گی۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹوئیٹ کرکے اس کی اطلاع د یتے ہوئے ایک فوٹو پوسٹ کی ہے جس میں کپتان وراٹ کوہلی، اجنکیا راہنے اور شکھر دھون نظر آرہے ہیں۔
ٹیم انڈیا آئی پی ایل۔10 کی چیمپئن بنی ممبئی انڈین کے کپتان روہت شرما ا ور کیدار جادھو کے بغیر ہی انگلینڈ پہنچی ہے۔ روہت نے اپنے قریبی رشتہ دار کی شادی میں شامل ہونے کے لئے بی سی سی آئی سے کچھ دن کی رخصت مانگی تھی ، جو بورڈ نے منظور کرلی ہے۔ روہت کے علاوہ مہاراشٹر کے بلے باز کیدار جادھو ویزے میں دشواریوں کے باوجود ٹیم کے ساتھ نہیں جاسکے تھے، لیکن کیدار اب جمعہ کو انگلینڈ کے لئے روانہ ہوسکتے ہیں۔ بورڈ کے ایک افسر نے کہا کہ دونوں کھلاڑی 28 مئی کو ہونے والے پہلے پریکٹس میچ کھیلیں گے۔
ٹورنامنٹ یکم جون سے شروع ہوگا اور اس کا فائنل 18 جون کو ہوگا، لیکن ہندستان اپنے اہم مقابلوں سے قبل نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش سے دو پریکٹس میچ کھیلے گا۔ ہندستان نے آخری وقت میں اپنی ٹیم میں تبدیلی کرتے ہوئے زخمی بلے باز منیش پانڈے کی جگہ وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔ کارتک پانچ متبادل کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں بعد میں ٹیم میں باقاعدہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ یکم جون سے 18 جون تک ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں ہندستان کو اس کے دیرینہ حریف پاکستان کے ساتھ ایک ہی گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن ہندستان 4 جون کو پاکستان کے خلاف میچ میں اپنے ٹورنامنٹ کا آغاز کرے گا۔
اس کا دوسرا میچ 8 جون کو سری لنکا سے اور تیسرا میچ 11 جون کو جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ گروپ بی میں ہندستان کے علاوہ پاکستان، جنوبی افریقہ اور سری لنکا ہے جبکہ گروپ اے میں آسٹریلیا ، بنگلہ دیش ، انگلینڈ اور نیوز ی لینڈ کی ٹیم ہے۔ ہندستان سال 2002 اور 2013 میں چیمپئنس ٹرافی کا خطاب جیت چکا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian cricket team all set for icc champions trophy in england in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply