کرکٹ سریز کے لیے ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ابھی تک پاکستانی بورڈ سے رابطہ نہیںکیا:شہریار خان

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیرمین شہریار خان نے بدھ کے روز کہا کہ دو طرفہ کرکٹ سریز کے حوالے سے ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔
شہریار خان نے یہ ردعمل، ہندوستانی میڈیا میں گردش کر رہی ان خبروںکے حوالے سے جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ کسی غیر جانبدار وینیو پر پاکستان کے ساتھ کرکٹ سریز کھیلنے کے لیے حکومت ہند سے اجازت مانگ رہا ہے، سوال کیے جانے پر کیا۔
انہوں نے کہا نہیں خود اس کا علم ہندوستانی میڈیا کے توسط سے ہی ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ اب شاید انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ڈر گیا ہے لہٰذا اب وہ پاکستان سے کھیلنا چاہتا ہے۔گذشتہ سال آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے کی پاداش میں انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کے پوائنٹس کم کر دیے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian cricket board has not contacted pcb to play bilateral series says shaharyar in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply