ریو اولمپک کھیل گاؤں میں ترنگے اور قومی گیت سے ہندوستانی دستے کا استقبال

ریو ڈی جینرو: ہندوستانی دستے کا ریو اولمپکس کے کھیل گاؤں میں بدھ کو باقاعدہ تقریب میں برازیل کی ثقافت، یہاں کی موسیقی، رقص اور جوش و خروش سے بھرے ماحول کے درمیان ترنگا لہراکر اور قومی گیت کے ساتھ بہترین طریقے سے خیر مقدم کیا گیا۔
پانچ سے 21 اگست تک چلنے والے 31 ویں اولمپک کھیلوں کے لیے ہندوستانی دستہ میزبان شہر ریو ڈی جینرو کے کھیل گاؤں پہنچ گیا ہے۔ ہندوستانی قافلے کے یہاں استقبال کے لیے منتظمین نے سرکاری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں تمام کھلاڑیوں کا خیر مقدم کیا گیا۔ تقریب میں ترنگا لہرایا گیا اور جیسے ہی قومی گیت کی دھن بجائی گئی تمام ہندوستانی کھلاڑی جوش میں جھوم اٹھے۔
کھلاڑی اپنے سفید ٹریک سوٹ میں تھے اور کافی پرجوش نظر آ رہے تھے۔ ہندوستانی دستے کے لیے منعقد یہ پروگرام تقریبا 45 منٹ تک چلا جس میں ہندوستانی اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر نارائن سوامی رامچندرن اور دستے کے سربراہ راکیش گپتا نے کھیل گاؤں کے میئر، سابق باسکٹ بال کھلاڑی اور دو بار کے اولمپک میڈلسٹ جینتھیک کرین کو تحفے میں چاندی سے بنے ہاتھیوں کا ایک جوڑا اور آئی او اے کے لوگو والا سونے کی پرت چڑھا ایک مور تحفے میں دیا۔
اس رنگارنگ پروگرام میں برازیل کی موسیقی اور لوک رقص اہم تھا۔ اس کے بعد کھیل گاؤں کے میئرآکرین نے ریو میں کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپنا خطاب بھی دیا۔ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے کئی کھلاڑی پہلے ہی کھیل گاوں آ چکے ہیں۔لیکن یہ ہندوستانی ٹیم کے لیے سرکاری پروگرام تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian contingent welcomed at rio games village in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply