زخمی ہو کر بھی شکھر دھون نے ورلڈ کپ میں تیسری سنچری بنانے کا اعزاز پایا

لندن: ہندوستان کے افتتاحی بلے باز شکھر دھون نے رواں آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ کے اپنے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف117رنز کی اننگز کھیل کر آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں چھٹی سنچری بنائی۔ اس سنچری کے ساتھ ہی وہ آئی سی سی ٹورنامنٹوں میں سوربھ گنگولی اور سچن ٹنڈولکر کے بعد دنیا کے تما م بلے بازوں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز ہو گئے۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کمنز کے باو¿نسرسے زخمی ہوجانے کے باوجود دھون نے ورلڈ کپ کی اپنی تیسری سنچری مکمل کر لی۔حالانکہ جب بھی وہ ڈرائیو کرتے تھے انہیں اپنے ہاتھ کے نچلے حسے کو جھٹکتے دیکھا گیا۔یہ شکھر کی سنچری ہی تھی جس کی مدد سے ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف352جیسا ہمالیائی اسکور بنا سکا۔

صرف سچن ٹنڈولکر6اور سوربھ گنگولی4سنچریاں بنا کر شکھر دھون سے آگے ہیں۔جبکہ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ اور سری لنکا کے کمار سنگا کارا نے 5/5سنچریاں بنائی ہیں۔اس سے قبل دھون نے2015کے ورلڈ کپ میں اور2013اور2017کی چمپینز ٹرافی میں سنچری بنائی تھی۔دھون کی یہ سنچری ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جانب سے بنائی جانے والی27ویں ورلڈ کپ سنچری ہے۔ آسٹریلیا نے 26اور سری لنکا نے24سنچریاں بنائی ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian batsman shikhar dhawan scored his third century in world cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.