کوہلی کی شاندار سنچری کی مدد سے ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹ سے ہرادیا

ڈربن: کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری اور اجنکیا رہانے کے ساتھ ، جنہوں نے 79رنز کی شاندار اننگز کھیلی،چوتھے وکٹ کے لیے189رنزکی پارٹنر شپ کی مدد سے ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو6وکٹ سے شکست دے کو 6ون ڈے میچوں کی سریز میں 1-0کی سبقت حاصل کر لی۔اگرچہ 270رنز کے ہدف کے تعاقب میں 67رنز پر ہی جب دونوں افتتاحی بلے باز اور خاص طور پر سیٹ بلے باز شیکھر دھون آؤٹ ہو گئے تو ٹیم انڈیا کے شیدائیوں میں مایوسی کی ایک لہر دوڑ گئی اور خدشات سر ابھارنے لگے لیکن کوہلی کو رہانے کی شکل میں ایک ایسا تجربہ کار بلے باز مل گیا جس کے ساتھ مل کر انہوں نے ٹیم انڈیا کو نہ صرف محفوظ پوزیشن میں پہنچادیا بلکہ اس وقت تک پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا جب تک کہ ٹیم انڈیا ہدف کے نزدیک نہ پہنچ گئی ۔
256کے اسکور پر رہانے 86بالوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 79رنز بنا کر ہیلوکایو کی گیند پر عمران طاہر کے ہاتھوںکیچ آؤٹ ہو گئے۔262کے اسکورپر کوہلی بھی 119گیندوںپر 10چوکوں کےساتھ 112رنز بنا کر ہیلو کایو کا ہی شکار ہو گئے۔روہت شرما نے30گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 20 رنزبنائے اور مورکل کی گیند پر وکٹ کیپر ڈی کوک کو کیچ دے بیٹھے۔ شیکھر دھون 29گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے35رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہیلو کایو 2 وکٹ لے کرکامیاب بولر رہے۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ50اووروں میں8وکٹ پر269رنز بنائے۔
اگر ہندوستان کے اسٹرائیک بولروں بھونیشور اور بمراہ نے اپنا ردھم اور لائن اور لینتھ برقرار رکھی ہوتی تو جنوبی افریقہ کے لیے200اسکور بنانا بھی مشکل ہو گیا ہوتا کیونکہ اس کی آدھی ٹیم جس میں کم و بیش سبھی ٹاپ آرڈر کے بلے باز تھے ،محض 134رنز پر پویلین سدھارچکے تھے۔لیکن کپتان ڈوپلیسس نے سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ مورس اور پھر ہلیو کوایو کے ساتھ دو ہاف سنچری پارٹنر شپ کر کے اسکور269تک پہنچا کر ٹیم کو ایک قابل دفاع اسکور دے دیا۔
ڈوپلیسس نے 112گیندوں پر 11چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے120، مورس نے 43گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37اور ہیلی کووایو نے33گیندوں پر یک چوکے اور ایک ہی چھکے کی مدد سے27رنز بنائے۔افتتاحی بلے بز ڈی کوک نے 49گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ34رنز بنائے ۔جبکہ ہاشم آملہ 17گیندوں پر 16رنز ہی بنا سکے۔کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India won by 6 wickets in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply