تیر اندازی مقابلوں میں ہندوستانی تکڑی اولمپکس سے باہر

ریو ڈی جینرو: دیپکا کماری، بومبائلا دیوی اور لکشمی رانی ماجھی کی ہندوستانی تکڑی شوٹ آف میں اتوار کو کوارٹر فائنل میں روس سے ہارکر ریو اولمپکس کی خاتون تیر اندازی مقابلہ سے باہر ہو گئی۔
ہندوستانی ٹیم نے کولمبیا کو پری کوارٹر فائنل مقابلے میں 5-3 سے شکست دی تھی لیکن کوارٹر فائنل میں اسے روس کے ہاتھوں شو ٹ آف میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مقابلے میں چار سیٹ میں اسکور 2-2 سے برابر رہنے کے بعد شوٹ آف کا سہارا لیا گیا جس میں روس نے 25 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ ہندوستانی تکڑی 23 پوائنٹس ہی حاصل کر سکی۔
مقابلے میں ہندوستان نے پہلا سیٹ 48-55 سے گنوانے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے اگلے دو سیٹ 53-52 اور 53-50 سے جیت لیے۔ ہندوستان نے چوتھا سیٹ 54-55 سے گنوا دیا۔ شوٹ آف میں روس نے پہلا شاٹ دس مارا جبکہ بومبائلا نے سات کا اسکور کیا۔ روس کا دوسرا شاٹ چھ رہا اور لکشمی رانی کا آٹھ شاٹ رہا۔ روس نے تیسرا شاٹ نو مارا اور دپیکا کماری نے بھی نو کا شاٹ مارا لیکن پہلے شاٹ میں جو فاصلہ آیا وہی آخر میں فیصلہ کن ثابت ہو گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India womens archery team crash out after losing to russia in quarters in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply