ہندستان نے ٹریک ایشیا کپ سائکلنگ میں 21تمغے جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی

نئی دہلی: (یو این آئی) میزبان ہندستان نے یہاں آئی جی اسپورٹس کمپلیکس واقع انڈور سائیکلنگ ویلوڈروم میں ٹریک ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 طلائی، 9 چاندی اور 5 کانسے سمیت کل 21 تمغے جیت کر میڈل ٹیبل میں سر فہرست مقام حاصل کیا۔ مقابلہ کے آخری دن ہندستان نے دو چاندی اور دو کانسے سمیت چار تمغے جیتے۔
ان کی میزبانی میں ہونے والے آخری مقابلے میں، ہندستان نے 5سونے، چار چاندی اور سات کانسے سمیت 16 تمغے جیتے تھے اور ہانگ کانگ کے بعد ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ چین نے چار سونے اور دو چاندی کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ انڈونیشیا نے چار گولڈ، ایک چاندی اور دو کانسے کے تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India wins 7 gold in 4th track asia cup cycling in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply