سائنہ نہوال نے دسواں گولڈ میڈل دلایانشانہ بازی اور ٹیبل ٹینس میں بھی ہندوستان نے طلائی تمغے جیتے

گولڈ کوسٹ: دولت مشترکہ کھیلوں کے پانچویں روز بھی ہندوستان نے طلائی تمغے جیتنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نشانہ بازی ، مسکڈ بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس میں بھی گولڈ میڈل جیت لیے۔
ہندوستان کی طرف سے پانچویں روز گولڈ میڈل جیتنے کا آغاز ماہر نشانہ باز جیت رائے نے مردوں کی 10میڑر کی ایر پپسٹل مقابلہ کا فائنل جیت کر کیا۔اس میں انہوں نے دولت مشترکہ کھیلوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ جبکہ ہم وطن اوم پرکاش میتھروال نے کانسے کا تمغہ جیتا۔
آسٹریلیا کے کیری بیل کو چاندی کا تمغہ ملا۔ویمن کی 10میٹر ایر رائفل مقابلہ میں مہولی گھوش نے چاندی اور اپوروی چنڈیلا نے کانسے کا تمغہ جیتا۔جبکہ گولڈ میڈل سنگا پور کی مارٹینا لینڈ سے کو ملا۔ہندوستان کے مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم نے فائنل میں نائجیریا کو 3-0سے شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
ہندستان کا یہ نواں گولڈ میڈل تھا۔ ہندوستان نے دولت مشترکہ کھیلوں کے ٹی ٹی مقابلوں میں پہلی بار گولڈ میڈل جیتا ہے۔ بیڈ منٹن کے مکسڈ ٹیم مقابلہ میں ساینا نہوال نے ملیشیا کی سونیا چیہہ کو 21-11,19-21اور21-9سے ہراکر گولڈ میڈل جیتا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India win maiden badminton mixed team gold in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply