ہندوستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی ٹونٹی سریز میں 1-0کی سبقت حاصل کر لی

کٹک: بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان کے لوکیش راہل،سریش ایر،مہندر سندھ دھونی اور منیش پانڈے کے چوکوں کے بعد بولنگ کرتے ہوئے لیفٹ آرم اسپنر یجوندر چہل کے وکٹوں کے چوکے کی مدد سے ہندوستان نے سری لنکا کو 93رنز سے ہرا کر تین ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں1-0کی سبقت حاصل کر لی۔ 181رنز کے تعاقب میں سری لنکا کو دوسرے اوور میں ہی اناد کٹ نے ڈیکویلا کو آؤٹ کر کے ایسا جھٹکا دیا کہ وہ سنبھل ہی نہ سکی اور ابھی کوٹے کے نصف اوور ہی ختم ہوئے تھے کہ محض58رنز پر سری لنکا کی آدھی ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی۔
او ر باقی نصف اووروں میں آدھی ٹیم ہندوستان کے اسکور کے نصف اسکور تک پہنچنے سے پہلے ہی آؤٹ ہو گئی۔ٹیم انڈیا کی طرف سے چہل نے 4وکٹ لیے جبکہ پانڈیانے تین ، کلدیپ یادو نے2اور انادکٹ نے ایک وکٹ لی۔ہندوستان نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیے جانے پر اگرچہ 5ویں اوور میں ہی ٹونٹی ٹونٹی کے اسپیشلسٹ و کپتان روہت شرماکی وکٹ گنوا دی لیکن راہل اور ایر نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے محض40گیندوں پر 63رنز کی پارٹنر شپ کر کے 13ویں اوور میں ہی اسکور 100کے پارپہنچا دیا۔
112مجموعی اسکور پر راہل بھی آوٹ ہوگئے۔تب ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم انڈیا 150 سے زیادہ اسکور نہیں کر سکے گی۔لیکن دھونی اور پانڈے نے لنکائی بولروں کی گیندوں کو بے رحمی سے پیٹتے ہوئے صرف33گیندوں پر 62رنز بنا کر اسکور180تک پہنچا دیا۔
ہندوستان کی طرف سے روہت نے 13گیندوںپر دو چوکوں کی مدد سے17،کے ایل راہل نے 48بالوں پر 7چوکوں اور ایک چھے کی مدد سے 61اور سریش ایر نے 20گیندوںپر تین چوکوں کے ساتھ24رنز بنائے۔جبکہ دھونی 22بالوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ39اور منیش پانڈے 18گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ 32رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔یجوندر چہل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India win first t 20 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment