کلدیپ کی ہیٹ ٹرک سے ہندستان دوسرا ون ڈے بھی جیت کر عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر

کولکاتا:ہندوستان نے لیگ اسپنر چائنا مین باؤلر کلدیپ یادو کی ہیٹ ٹرک اور بھونیشور کمار کی عمدہ سوئنگ باؤلنگ کی مدد سے ون ڈے میچز کی سریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو50رنز سے شکست دے کر سریز میں2-0کی سبقت لے لی۔ کولکاتا کے ایڈن گارڈن میںہندوستان کے دیے گئے 253رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں مہمان ٹیم 43.1اوور تک ہی ہندوستانی بولروں کا مقابلہ کر سکی اور202رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ہندوستان نے اس جیت کے ساتھ ہی عالمی ٹیسٹ رینکنگ کے بعد ون ڈے میچ کی بھی عالمی رینکنگ میں اول پوزیشن حاصل کر لی۔وراٹ کوہلی کو ان کی94رنز کی شاندار اننگز کے باعث مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔آسٹریلیا کی طرف سے آل راؤنڈر اٹائنیس 6چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے65گیندں پر62رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان اسمتھ ہ ہاف سنچری بنانے والے دوسرے آسڑیلیائی بلے باز رہے۔ انہوں نے 76بالوں پر 8چوکوں کی مدد سے59اور ہیڈ نے 5چوکوں کے ساتھ 39گیندوں پر اتنے ہی رنز بنائے۔
ٹیم انڈیا کی طرف سے کلدیپ یادو اور بھونیشور کمار نے تین وکٹ لیے جبکہ چاہل اور پانڈیا کو دو دو وکٹ ملے۔اس سے قبل ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بے بازی کرتے ہوئے 50 اوور میں 252 رن کا چیلنجنگ اسکور بنا لیا۔ کپتان وراٹ کوہلی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے107 گیندوں پر92 رنز بنائے۔جس میں انہوں نے آٹھ چوکے لگائے۔ اوپنر روہت شرما (سات) کے 19 رنز کے اسکور پر گرنے کے بعد وراٹ نے دوسری وکٹ کے لئے اوپنر اجنکیا رہانے (55) کے ساتھ 102 رنز کی شراکت کی۔ رہانے نے آؤٹ ہونے سے پہلے 64گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 55رنز بنائے۔ منیش پانڈے (تین) کوایشٹن ایڈگر نے بولڈکیا۔پانڈے مسلسل دوسرے میچ میں فلاپ رہے۔ ان کا وکٹ 131 کے اسکور پر گرا۔وراٹ نے پھر چوتھے وکٹ کے لئے کیدار جادھو (24) کے ساتھ 55 رنز کی شراکت کی۔
ہندستان 36 ویں اوور میں تین وکٹ پر 186 رنز کی مضبوط حالت میں تھا ، لیکن پھر وہ 20 رنز کے دوران کیدار ، وراٹ اور مہندر سنگھ دھونی کے وکٹ گنوادئے۔ کولٹر نائل نے کیدار جادھواور وراٹ کو جبکہ کین رچرڈسن نے دھونی کو اپنا شکار بنایا۔ کیدار نے 24 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔پچھلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے دھونی اس بار صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ وراٹ کی بدقسمتی رہی کہ وہ اپنی 31 ویں سنچری تک پہنچنے سے محروم رہے۔ بھونیشور کمار 20 رنز اور کلدیپ یادو کھاتہ کھولے بغیر ہی آؤٹ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا (20) رچرڈسن کے آخری اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولرز کولٹر نائل اور رچرڈسن نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔کمنز اور ایڈگر کو ایک ایک وکٹ ملا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India win 2nd odi in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply