ہندوستان نے ملیشیا کو ایشیا کپ کے سوپر فور میں6-2سے روند ڈالا

ڈھاکہ: (یو این آ ئی) ہندستانی ہاکی ٹیم نے دیوالی کے موقع پر گولوں سے مولانا بھسانی ہاکی اسٹیڈیم میں چراغاں کرتے ہوئے ملائشیا کو جمعرات کو ایشیا کپ کے سپر چار مقابلے میں 6-2 کے بڑ ے فرق سے روند دیا۔
ہندستان نے پہلے ہاف میں 3-0کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ ہندستان نے دونوں ہاف میں تین تین گول کئے۔ ہندستان نے میچ میں ایک وقت 5-0کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ ہندستان نے اس جیت سے ٹورنامنٹ میں اپنی غیرمفتوح مہم برقرار رکھی۔
ہندستان نے پچھلے میچ میں گزشتہ چیمپئن کوریا کے ساتھ آخری سیکنڈوں میں کئے گئے گول سے 1-1کا ڈرا کھیلا تھا لیکن اس میچ میں اس نے ملائشیا کی حالت خراب کرکے فائنل کے لئے اپنی دعویداری مضبوط کرلی۔
ہندستان کی اس شاندار جیت میں آکاش دیپ سنگھ نے 14ویں، ہرمن پریت سنگھ نے 19ویں، ایس اتھپا نے 24ویں، گرجنت سنگھ نے 33ویں ، ایس وی سنیل نے 40ویں اور سردار سنگھ نے 60ویں منٹ میں گول کئے۔ ملائشیا کی طرف سے ریجی رحیم نے 50ویں اور رمضان روسلی نے 59ویں منٹ میں گول کئے۔
ہندستان کا سپر چار میں آخری مقابلہ پاکستان سے سنیچر کو ہوگا جسے ہندستان نے پول میں 3-1سے شکست دی تھی۔ سپر چار کے ایک دیگر میچ میں پاکستان اور کوریا نے 1-1سے ڈرا کھیلا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India vs malaysia asia cup hockey highlights ind light up diwali thrash mas 6 2 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply