پجارا نے سریز میں تیسری سنچری بنا ئی،اب ڈبل سنچری کی طرف پیش قدمی

نئی دہلی: ہندوستان کے مڈل آرڈر بلے باز چتیشور پجارا نے جس طرح میلبورن ٹیسٹ میں 106رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سنچری کے ساتھ سال2018کو الوداع کہا تھا ٹھیک اسی طرح سال 2019 کا شاندار سنچری سے استقبال کر کے کرکٹ کیلنڈر میں اپنا نام سنہری الفاظ میںدرج کرا لیا۔کیونکہ کسی نئے سال میں کسی بھی کھلاڑی کا اپنی اننگز کا آغاز سال رفتہ میں چھوڑ کر آنے والے مقام سے ہی کرنا کسی غیر معمولی کارنامے سے کم نہیں ہے۔ واضح ہوکہ چار ٹیسٹ میچوں کی سریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایڈیلیڈ میں123رنز کی اور تیسرے ٹیسٹ میں میلبورن میں106رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد سڈنی میں کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھی پجارانے250گیندوں کی اپنی اننگز میں16چوکوں کی مدد سے 130رنز بنا لیے ہیں اور ابھی آو¿ٹ نہیںہوئے ہیں۔پجارا نے 199گیندوں پر سنچری بنائی جو 68ویں ٹیسٹ میچ میں ان کی18ویں اور آسٹریلیا کے خلاف پانچویں سنچری ہے۔پجارا سریز میں دونوں ٹیموںکے کھلاڑیوں میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں ۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India vs australia cheteshwar pujara scores third century of the series in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.