ہندوستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کے لیے مورگن اور ہیلز انگلینڈ کی ٹیم میں شامل

لندن:انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ایون مورگن اور اوپنر ایلکس ہیلز کی ہندوستان کے خلاف اگلے ماہ سے شروع ہو رہی ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے۔ دونوں ہی کھلاڑیوں نے سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر بنگلہ دیش کے خلاف اکتوبر میں ہوئی کرکٹ سیریز میں حصہ نہیں لیا تھا۔۔ بین ڈیکیٹ، اسٹیون فن اور جیمز ڈاؤنچی کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔
انگلینڈ بھلے ہی ٹیم انڈیا کے خلاف موجودہ ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے پیچھے چل رہا ہو لیکن ون ڈے میچوں میں اس کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ انگلینڈ نے اپنے گزشتہ 12 میچوں میں سے نو میں جیت حاصل کی ہے۔ ٹیم کے کوچ ٹریور بیلس نے کہا کہ مورگن اور ہیلز شاندار کھلاڑی ہیں۔ ہیلز نے ٹرینٹ برج میں پاکستان کے خلاف اگست میں 171رنز کی اننگز کھیل کر انگلستان کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہونے کا اعزز حاصل کیا تھا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ہندوستان کے خلاف ون ڈے اور ٹوئنٹی -20 سیریز کے لیے ٹیم کا انتخاب کر لیا ہے۔ انگلینڈ کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد تین ون ڈے اور تین ٹوئنٹی -20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ پہلا ون ڈے 15 جنوری کو پونے میں کھیلا جائے گا۔
انگلستان ون ڈے ٹیم: ایون مورگن (کپتان) ، معینعلی، جانی بیرسٹو، جیک بال، سام بلنگز، جوز بٹلر، لیام ڈاسن، الیکس ہیلز، لیام پلنکیٹ، عادل رشید، جو روت، جیسن رائے ، بین اسٹوکس ، ڈیوڈ ویلی اور کرس ووکس

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India v england eoin morgan alex hales return to odi t20 squads in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply