ٹیم انڈیا نمبر ون پوزیشن مضبوط کرنے کی امنگوں کے ساتھ اندور ٹیسٹ کھیلے گی

اندور:کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہفتے کے روز سے ہونے والے تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میں تین۔صفر کی کلین سویپ کرنے اور ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک پر اپنی بادشاہت مضبوط کرنے کے ارادے سے اترے گی۔
ہندوستانی نوجوان ٹیم نے کانپور اور کولکتہ میں پہلے دو ٹیسٹ میچ بڑے فرق سے جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی ہے اور ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ایک کی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ہندوستان کو اپنی نمبر ایک رینکنگ مضبوط کرکے اسے تمام ٹیموں خاص طور پر پاکستان کی پہنچ سے باہر کرنے کے لئے اس ٹیسٹ کو صرف جیتنا یا ڈرا کرانا ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India to consolidate its number one test ranking in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply