انڈر18ایشیا کپ ہاکی میں ہندستان نے عمان کو11گول سے روند ڈالا

ڈھاکہ: (یو این آئی) نیلم سنجیب جیس، دلپریت سنگھ اور ابگو سنگھ کوجگبام کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت ہندوستان نے انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں عمان کو اتوار کو یک طرفہ انداز میں 11۔0 سے شکست دی۔ ہندستان نے میزبان ٹیم کے خلاف کل کی مایوسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عمان کو بڑے فرق سے ہراکر ناک راؤنڈ میں جانے کی اپنی امیدیں مضبوط کر لیں۔
ہندستان کے تین کھلاڑیوں نے اس میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔ دلپریت کو ان کے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے لئے ‘مین آف دی میچ’ کا ایوارڈ ملا۔ نیلم نے آٹھویں، 15 ویں اور 52 ویں منٹ میں گول داغے۔دلپریت نے 54 ویں، 53 ویں اور 68 ویں منٹ میں گول کیے۔کوجگبام نے 30 ویں، 40 ویں اور 62 ویں منٹ میں گول کیے۔ہندستان کے دو دیگر گول ابھیشیک اور شومی آنند نے کیے۔ ٹورنامنٹ کا ناک آؤٹ دور 29 ستمبر سے شروع ہو گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India thrash oman 11 0 in hockey u 18 asia cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply