پاکستان کو ہراکر ہندستان فائنل میں

ڈھاکہ:(یو این آئی) ہندوستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف پاکستان کو جمعرات کو 3۔1 سے شکست دیکر انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
ہندستانی ٹیم نے اس میچ میں پاکستانی ٹیم کے خلاف ہر لحاظ سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستانی ٹیم اپنے گزشتہ تین میچوں میں 26 گول کرنے کے بعد سیمی فائنل میں اتری تھی، لیکن ہندوستان کی مضبوط دیوار کے سامنے اس کے ارادے ٹکراکر بکھر گئے۔
ہندستانی ٹیم نے جلد ہی 1۔0 کی برتری حاصل کر لی اور نصف وقت تک اسے 2۔0 پہنچا دیا۔ دوسرے ہاف میں ہندوستان نے اپنا تیسرا گول بھی داغ دیا۔پاکستان نے 10 منٹ باقی رہتے اپنا واحد گول کیا۔
ہندستان کا فائنل میں میزبان بنگلہ دیش کے ساتھ مقابلہ ہوگا جس نے دوسرے سیمی فائنل میں چینی تائی پے کو 6۔1 سے ہرایاتھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India take on pakistan in the u 18 asia cup semifinals in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply