ہندوستان نے دورہ آسٹریلیا کا آغاز 5ہاف سنچریوں سے کیا

سڈنی : دورہ آسٹریلیا کا آغاز کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف بارش سے متاثرہ 4روزہ پریکٹس میچ کی پہلی اننگز میں 5ہاف سنچریوں کی مدد سے 358رنز بناکر دورے کا امید افزا آغاز کیا۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ اگرچہ افتتاحی بلے باز کے ایک راہل صرف3رنز بنا کر مجموعی اسکور16پر آؤٹ ہوگئے لیکن نوجوان بلے باز پرتھوی شاہ نے دورے کا آغاز ہاف سنچری اور اپنے سینیئر ساتھی چتیشور پجارا کے ساتھ مل کر دوسرے وکٹ کے لیے 80رنز بنا کر اننگز کو نہ صرف سنبھالا بلکہ اپنی66رنز کی شاندار اننگز سے مضبوطی بھی دی۔

شاہ نے 69گیندوں پر 11چوکوں کی مدد سے66رنز بنائے۔پجارا نے 89بالوں پر 6چوکوں کے ساتھ54، کپتان وراٹ کوہلی نے 87گیندوں پر 7چوکوں اور ایک چھکے کی دد سے64،وہاری نے 88بالوں پر پانچ چوکوں کے ساتھ 56اور روہت شرما نے 5چوکوں کے ساتھ 55گیندوں پر40رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے 20سالہ فاسٹ بولر مارک ہارڈی 4وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔جبکہ کولمین، روبن، فالین اور شارٹ نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے چار اووروں میں بغیر کسی نقصان کے24رنز بنائے۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو شارٹ 12گیندوںپر دو چوکوں کے ساتھ10اور بریانٹ 12بالوں پر دو چوکوں کی مدد سے14رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India start australia tour with five half centuries in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.