انگلستان کے خلاف گوتم گمبھیر کی ٹیم میں واپسی، پانڈیا نیا چہرہ،روہت اور شیکھردھون ڈراپ

نئی دہلی: انگلستان کے خلاف9نومبر سے شروع ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے اس میں صرف ایک نیا چہرہ ہاردیک پانڈیا کا ہے۔جبکہ گوتم گمبھیر کو ایک بار پھر موقع دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف کولکاتا ٹیسٹ میں اسٹینڈ بائی کے طور پر ٹیم میں شامل کیے گئے آف اسپنر جینت یادوکو بھی موقع دیا گیا ہے۔ ایشانت شرما صحتیاب ہو کر ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔شیکھر دھون، روہت شرما اور کے ایل راہل کو ڈراپ کر دیا گیا۔
ٹیم اس طرح ہے:وراٹ کوہلی(کپتان)،مرلی وجے، چتیشور پجارا، گوتم گمبھیر، اجنکیا رہانے، آر اشون، وردھمان ساہا(وکٹ کیپر) ، رویندر جڈیجہ، امیش یادو، امیت مشرا، محمد شامی، جنت یادو، ہاردیک پانڈیا، کرون نائر اور ایشانت شرما۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India squad for first two tests against england in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply