ٹیم انڈیا کے کھیلنے کا انداز ہی جدا ہے،اسے ہرانا آسان نہیں:آرون فنچ

نئی دہلی: (یو این آئی) آسٹریلیا کے لئے تیسرے ون ڈے میں بہترین سنچری والی اننگز کھیلنے والے اوپننگ بلے باز آرون فنچ نے کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم ایک الگ ہی سطح کی ٹیم ہے جس کے خلاف صرف 100 فیصد کارکردگی کے مظاہرہ سے ہی فتح حاصل کی جاسکتی ہے۔ فنچ نے آسٹریلیائی ٹیم میں واپسی کرتے ہوئے اندور میں ہوئے تیسرے ون ڈے میں 124 رن کی اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کو 293 کے بڑے اسکور تک پہنچایا تھا۔
حالانکہ ہندوستان نے اس ہدف کا آسانی سے تعاقب کرتے ہوئے میچ جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں تین صفر کی ناقابل تسخیر برتری بھی حاصل کرلی۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی والی میزبان ٹیم سے کافی متاثر نظر آنے والے فنچ نے کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا آپ کو اچھا کھیلنے کی ضرورت ہے لیکن ساتھ ہی کھیل کے تئیں آپ کا نظریہ بھی صحیح ہونا چاہیے اور جب آپ کے پاس میچ جیتنے کا موقع ہوتو اسے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے۔
سال 2015 میں آسٹریلیا کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑی رہے فنچ پنڈلی میں چوٹ کے سبب پہلے دونوں میچوں میں نہیں کھیل سکے تھے۔ لیکن تیسرے میچ کی اننگز میں سنچری کے ساتھ واپسی تو کی لیکن ٹیم کے گیند باز اس بڑے اسکور کا بھی دفاع نہیں کرسکے۔ اندور میں ون ڈے میں شکست ، آسٹریلیا کی غیر ملکی سرزمین پر گزشتہ 13 ون ڈے میں 11 ویں ہار بھی تھی۔ مجموعی طور پر وہ 13میں سے ایک بھی میچ نہیںجیتا کیونکہ دو میچوں میں کئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India showing they are a class above says aaron finch in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply