ہندوستان نے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 203 رنوں سے ہرایا

نئی دہلی: ہندوستان نے انگلینڈ کو ناٹنگھم ٹیسٹ میں 203 رنوں سے شکست دے دی ۔پانچ میچوں کی سیریزمیں ہندوستان نے  یہ پہلی جیت حاصل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کی انگلینڈ میں اب تک کی 7 ویں جیت ہے۔ اب بھی سیریزمیں انگلینڈ 1-2 سے آگے ہے۔

کپتان وراٹ کوہلی کی ٹسٹ کپتان کے طورپریہ 22 ویں جیت ہے۔ انہوں نے ٹسٹ میں جیت کے معاملے میں سورو گانگولی (21 جیت) کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

پہلے نمبرپرایم ایس دھونی (27 جیت) کے ساتھ ہیں۔ آخری وکٹ پانچویں دن کے تیسرے اوورمیں گرا۔ اینڈرسن کواشون کی گیند پررہانے نےکیچ لے کرپویلین بھیجا۔ اس طرح سے انگلینڈ ٹیم 521 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 317 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔انگلینڈ کی طرف سے چوتھی اننگ میں جوس بٹلرنے سب سے زیادہ 106 رن اوربین اسٹوکس نے 62 رن بنائے۔

وہیں ہندوستان کی طرف سے جسپریت بمراہ نے 85 رن دے کر 5 وکٹ لئے۔ وراٹ کوہلی نے میچ میں شاندار بلے بازی کی اورانہوں نے پہلی اننگ میں 97 رن اوردوسری اننگ میں 103 رن بنائے۔

بہترین بلے بازی کے لئے وراٹ کوہلی کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ میچ جیتنے کے بعد وراٹ کوہلی نے اس جیت کوکیرالہ سیلاب متاثرین کے لئے وقف کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India revive series with 203 run win over england in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply