چھ ملکی ٹورنامنٹ میں ہندستان نے آئرلینڈ کو شکست دی

ویلینشیا (اسپین): ایف آئی ایچ چمپئنز ٹرافی میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی ہندستانی ٹیم نے گذشتہ روز جرمنی کے خلاف میچ میں ملی کراری ہار کی تلخ یادوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے چھ ممالک کے ہاکی ٹورنامنٹ میں آج اپنے دوسرے مقابلے میں آئر لینڈ کو سخت جدوجہد کے بعد 1۔2 سے شکست دے دی۔
ہندستان نے اپنے پہلے میچ میں اولمپک چمپئن جرمنی کے ہاتھوں 4۔0 سے شکست کھائی تھی لیکن آئر لینڈ کے خلاف ٹیم نے ایک گول سے پیچھے رہنےکے بعد زبردست مزاحمت کے ساتھ ساتھ موقع ملتے ہی حملہ کر کے گول ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور آخر کار گول برابر کرنے کے بعد سبقت کا گول بھی کر دیا اور اس سبقت کو کھیل کا مقررہ وقت ختم ہونے تک برقرار رکھا۔
ہندستان کی دو میچوں میں یہ پہلی جیت ہے جبکہ آئرلینڈ کی یہ مسلسل دوسری ہار ہے۔ آئرلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں دنیا کے چھٹے نمبر کی ٹیم ارجنٹینا کے ہاتھوں 1۔0 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India register first win against ireland in six nations hockey tournament in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply