کشمیر تنازعہ میں اب ہندوستان و پاکستان کے موجودہ و سابق کرکٹرز بھی لڑپڑے

نئی دہلی: مسئلہ کشمیر جو ابھی تک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حکومتی سطح پرہی تھا اور اس کے حل کے لیے سفارتی کوششیں جاری تھیں کہ اب کرکٹ کھلاڑی بھی اس تنازعہ میں کود پڑے۔
اس کا آغاز پاکستان کے سابق کرکٹ کپتانوں عمران خان اور شاہد آفریدی نے یکے بعد دیگرے ٹوئیٹ کر کے کیا ۔جس کا جواب لامحالہ ہندوستانی کرکٹروں کو دینا ہی تھا ۔
اس لیے اس کا جواب ہندوستان کے سابق ٹسٹ اوپنر گوتم گمبھیر کو دینا پڑا۔ آفریدی نے منگل کے روز ٹوئیٹ کیا ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر مین صورت حال ناگفتہ بہ اور نہایت تشوشناک ہے۔
جس پر گوتم گمبھیر نے کہا کہ آ آفریدی بچوں جیسی بات کر رہے ہیں۔کشمیر 60سال سے زائد مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کے لیے دونوں ملکوں میں دو جنگیں بھی ہو چکی ہیں۔
ہندوستان کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا کہ آفریدی کون ہوتے ہیں۔ ان کی بات پر توجہ دینے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ انہیں کوئی اہمیت کیوں دی جارہی ہے۔
موجودہ کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ملک کے خلاف بولنے والوں کی حمایت نہیں کروں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کے روز عمران خان بھی اقوام متحدہ کو لکھ چکے ہیںکہ کشمیر کے معاملہ میں وہ ہندوستان سے جواب طلبی کرے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India pakistan cricketers spar over kashmir in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply