ولنگٹن بھی سر کر کے ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سریز1-4سے جیت لی

ولنگٹن: انباٹی رائیڈو کی شاندار ہاف سنچری اور ڈیتھ اووروں میں ہاردیک پانڈیا کی نا مساعد حالات میں 45رنز کی طوفانی اور میچ وننگ اننگز کی مدد سے ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں35رنز سے شکست دے کر سریز 4-1سے جیت لی۔253رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے بلے بازہندستان کے فاسٹ واسپن کے ملے جلے اٹیک کے آگے نہ ٹک سکے اور پوری ٹیم 217رنز پر سمٹ گئی ۔ 44اووروں میں ہی کیو ی ٹیم کوہدف سے35قدم دور ہی ڈھیر کر دینے میں لیفٹ آرم اسپنر یجوندر چاہل اور فاسٹ بولر و مین آف دی سریز محمد شمی نے اہم کرادار ادا کیا۔
اگرچہ کپتان ولیمسن نے وکٹ کیپر لیتھم کے ساتھ مل کر اس اننگز کو جو3وکٹ کے نقصان کے ساتھ 38رنز پر لرز رہی تھی سنبھالنے کے ساتھ ساتھ ہدف لے جانے کی زبردست کوشش کی لیکن ابھی ان دونوں نے چوتھے وکٹ کے لیے 67رنز ہی جوڑے تھے کہ جز وقتی آف اسپنر کیدار جادھو نے ولیمسن کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ولیمسن نے73گیندوں کی صؓر آزما اننگز میں 39رنز بنائے اور صرف تین چوکے ہی لگا سکے۔ نیشم نے گرینڈ ہوم اور سینٹنر کے ساتھ مل کر ٹیم کو ہدف تک لے جانے کی کوشش کی لیکن جب کوئی بلے باز ان کا ساتھ نہ دے سکا تو 37ویں اوور میں 176مجموعے پر وہ بھی حوصلہ ہار بیٹھے ۔انہوں نے 44رنز کی اننگز 32گیندوں کا سامنا کیا اور چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔
لیتھم نے 49گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 37، سینٹنر نے 37گیندوں پر 22اور ہنری نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے غیر مفتوح17رنز بنائے۔چاہل نے 4وکٹ لیے جبکہ محمد شمی، ہاردیک پانڈیا کو دو دو اور جادھو کو ایک وکٹ ملا۔ ایک کھلاڑی نیشم رن آؤٹ ہوا۔ اس سے قبل کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔لیکن ہندوستان کا ٹاپ آرڈر ہملٹن کی طرح یہاں بھی سوئنگ حالات میں بولٹ اور ہنری کے آگے نہ ٹک سکا اور ابھی پہلے پاور پلے کے 10ویں اوو کی تیسری ہی گیند تھی کہ مہندر سنگھ دھونی کی شکل مین ہندوستان کا چوتھا وکٹ گر گیا۔ اس سے پہلے روہت شرما 2،شکھر دھون 6،سوبمان گل 7رنز بناکر آؤٹ ہو چکے تھے۔دھونی ایک رن ہی بنا سکے ۔
لیکن انباٹی رائیڈو اور کیدار جادھو نے سوئنگ کی فضا ختم ہونے کا انتظار کیا اور بڑے محتاط اور صبر آزام اننگز کھیلتے ہوئے پہلے تو اننگز کو سنبھالا اور جیسے ہی بیٹنگ کے لیے حالات سازگار ہوئے کیوی بولروں کی خبر لینا شروع کر دی۔اگرچہ 190کے مجموعے پر ہنری نے رائیڈوکو بھی پویلین کی راہ دکھا کر ہندوستان کو زبردست جھٹکا دیا لیکن ہاردیک پانڈیا کچھ اور ہی سوچ کر آئے تھے اور انہوں نے 46ویں اوور میں جادھو کے آؤٹ ہوتے ہی اپنے ارادے ظاہر کر دیے اور تابڑ توڑ حملے کر کے 5چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے صرف22گیندوںپر 45رنز بنا کر ٹیم انڈیا کو 252رنز کا قابل دفاع اسکور دے دیا۔ہندوستان کی جانب سے دیگر نمایاں بلے بازوں میں رائیڈو نے 113گیندوںپر 8چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 90،وجے شنکر نے 64گیندوں پر4چوکوں کے ساتھ45اور جادھو نے45گیندوںپر 34رنز بنائے اور تین چوکے لگائے۔ ہنری نے4اور بولٹ نے 3وکٹ لیے۔رائیڈو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India overcome tough conditions to seal 4 1 win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.