ٹیم انڈیا نے پہلے ٹونٹی ٹونٹی ایشیا کپ کا آغاز شاندار جیت سے کیا

ڈھاکہ: روہت شرما اور آراو¿نڈر ہردیک پانڈیا کی 31رنز کی طوفانی اننگز کے بعد فاسٹ بولر اشیش نہرا کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ٹیم انڈیا نے پہلے ہی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے پہلے ہی میچ میں میزبان بنگلہ دیش کو 45رنز سے شکست دے کر ٹرافی کی جانب پیش رفت کر دی۔ بنگلہ دیش کامقررہ20اووروں میں 167رنز کے ہدف کا آغاز بہت مایوس کن رہا اور تیسرے اوور سے ہی اس کی اننگز اس وقت لڑکھڑانا شروع ہو گئی جب اشیش نہرا نے اپنے دوسرے اور کی دوسری ہی گیند پر افتتاحی بلے باز محمد علی کو کلین بولڈ کر دیا۔ اگلے ہی اوور میں فاسٹ بولر بومرا کی گیندپر دوسرے اوپنر سومایہ سرکار بھی آو¿ٹ ہوگئے۔ شبیر رحمٰن اور امرالقیس نے اننگز سنبھالنے اور ٹیم کو میچ میں واپس لینے کی کوشش کی لیکن ابھی ایک تہائی منزل بھی طے نہیںہوئی تھی امر القیس بھی14رنز بنا کر اشون کی گیند پر لمبی ہٹ لگانے کی کوشش میں فائن لیگ پر یوراج سنگھ کے ہاتھوں کیچ کر لیے گئے۔ اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور صرف50رنز تھا۔73کے اسکور پر تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن نے جڈیجہ کی گیند کو مڈ وکٹ کی طرف کھیل کر رن لینا چاہا لیکن شبیر اپنی کریز سے باہر نہیں نکلے ا اور وپاس پلٹنے کی کوشش میں شکیب الحسن پھسل گئے اور جب تک وہ سنبھل کر کریز میں پہنچتے روہت کا تھرو دھونی کے دستانوں میں پہنچ چکا تھا جنہوں نے ڈنڈا اکھاڑنے میں کوئی تاخیر نہیں کی۔جب 15ویں اوورمیں شبیر بھی پانڈیا کا شکار ہو گئے تو میزبان ٹیم کی رہی سہی امید بھی دم توڑ گئی اور اس وقت صرف اتنی دلچسپی باقی رہ گئی کہ ٹیم انڈیا کتنے رنز سے جیتتی ہے۔ شبیر نے 32گیندوں پر دو چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے44رنز بنائے۔17ویں اوور میں نہرا نے لگاتار گیندوں پر محمود اللہ اور کپتان مشرف مرتضیٰ کو آو¿ٹ کر کے ہیٹ ٹرک کے امکانات روشن کیے لیکن اگلی گیند کو تسکین نے کھیل کر نہرا کو ہیٹ ٹرک نہ کرنے دی۔اور بنگلہ دیش مقررہ اووروں میں 7وکٹ پر صرف121رنز ہی بنا سکا۔نہرا 3وکٹ لے کر نمایاں رہے۔جبکہ اشون، پانڈیااور بومرا کایک ایک وکٹ ملی۔اس سے قبل پہلے بیٹنگ کے لیے مدعو کیے جانے پر ٹیم انڈیا نے بھی بہت مایوس کن آغاز کیا اور محض42کے اسکور پر شیکھر دھون، وراٹ کوہلی اور سریش رینا دہائی کے ہندسہ میں پہنچنے سے پہلے ہی فاسٹ بولنگ کا شکار ہو گئے۔جس وقت یوراج سنگھ بھی 15رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے تو 15اور مکمل ہو چکے تھے اور مجموعی اسکور صرف97تھا۔ اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ٹیم انڈیا معمولی اسکور پر آو¿ٹ ہو جائے گی۔ لیکن کپتان مشرف مرتضیٰ کے چوتھے اور اننگز کے16ویں اوور میں روہت شرما نے ایک چھکے اور دو چوکوں کے ساتھ18رنز بنا کر ایک قابل دفاع اسکور کی راہ پر ٹیم کو ڈال دیا۔دوسرے اینڈ پر پانڈیا نے بھی تابڑ توڑ حملے کر کے صرف18گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے31رنز بنا کر بہترین کردار ادا کیا۔لیکن یہ دونوں ہی اننگز کے آخری اوور میں فاسٹ بولر امین حسین کا شکار ہو گئے۔ روہت نے 55گیندوں پر ست چوکے اور تین چھکوں کے ساتھ83رنز بنائے۔انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔امین حسین نے 37رنز دے کر3وکٹ لیے۔جبکہ مشرف مرتضیٰ ، محمود اللہ اور شکیب الحسن کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India open aisia cup with a win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply