ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تحفظ دینے کی حکومت ہندنے ضمانت دی

نئی دہلی: پاکستان کے ڈان نیوز چینل کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں شرکت سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انکار کے خدشات اس وقت ختم ہو گئے جب حکومت ہند کی جانب سے جمعہ کو شاہد آفریدی کے بوائز کو بھرپور تحفظ دینے کی ضمانت دے دی گئی۔
اس جانب مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک مثبت قدم اٹھاتے ہوئے تحریری یقین دہانی کرائی کہ ہندوستان کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکورٹی دیجائے گی۔ ایڈن گارڈن کا انتظام ، جہاں کہ ورلڈ کپ کا ہند پاک میچ ہونا طے ہے، کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال دیکھتی ہے۔
پاکستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ایک اہلکار نے مغربی بنگال کی حکومت کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان کی نقل موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India makes public guarantee of security for pakistan teams during world t20 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply