بارش نے ہندوستان کو عالمی درجہ بندی میں نمبر ون کی پوزیشن سے محروم کر دیا

پورٹ آف ا سپین: (یو این آئی) ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میں بارش کے سبب میدان کی دلدلی کیفیت ہوجانے کے باعث اتوار کو چوتھے دن کا کھیل بھی ایک گیند بھی پھینکے بغیرپو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ اور اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ہندوستان کی نمبر ون پوزیشن بھی چھن گئی اور یہ پوزیشن اب پاکستان کو مل گئی ہے۔
میچ اب ڈرا ہونا طے ہے اور ہندوستان یہ سیریز 2-0 سے جیت لے گا۔ہندوستان کو اپنی نمبر ایک رینکنگ برقرار رکھنے کیلئے یہ ٹیسٹ جیتنا ضروری تھا لیکن پہلے دن لنچ سے پہلے ہوئی بارش کے بعد چوتھے دن تک کھیل ممکن نہیں ہو پایا۔ اگرچہ تین دنوں میں دھوپ نکلی لیکن میدان اس قدر گیلا تھا کہ کھیل ہونے کی کوئی گنجائش نہیں نکل سکی۔
ہندوستان کو آسٹریلیا کی سری لنکا کے ہاتھوں 0-3 کی شکست کے بعد حال میں نمبر ون ٹیسٹ رینکنگ مل گئی تھی۔ دوسری طرف پاکستان نے انگلینڈ سے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-2 سے ڈرا کھیلی تھی۔ اس ٹیسٹ میں بارش سے متاثرہ پہلے دن ویسٹ انڈیز نے 22 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر 62 رنز بنائے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India loses no 1 position in test ranking in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply