چھ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں ہندوستان جرمنی سے 0-4سے ہارگیا

والیشیا (اسپین): ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کو6ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں ہی میں اولمپک چیمپئن جرمنی کے ہاتھوں 0-4 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستان نے چیمپئنز ٹرافی میں جہاں چاندی کا تمغہ جیتا تھا وہیں جرمنی کو کانسے کے تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور جرمنی کے درمیان مقابلہ 3-3 سے ڈرا رہا تھا۔ تاہم تب ہندوستان نے 3-1 کی برتری بنائی تھی لیکن جرمنی میچ ڈرا کرانے میں کامیاب رہا تھا۔
ریو اولمپکس سے پہلے کے اس آخری ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم اپنے مستقل کپتان سردار سنگھ کی کپتانی میں کھیلنے اتری لیکن میچ میں ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔
اولمپک چیمپئن جرمنی نے پہلے کوارٹر میں ہی 3-0 کی برتری بنا کر ہندوستان پر اپنا شکنجہ کس لیا۔ میٹس گرام بش کے پانچویں اور 10 ویں منٹ میں دو گول داغنے سے ہندوستانی ٹیم دباو¿ میں آگئی۔
مورتز فرستے نے 14 ویں منٹ میں جرمنی کا تیسرا گول داغ دیا۔ ہندوستان نے دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں جرمنی کو کوئی گول نہیں کرنے دیا لیکن لوکاس ونڈفیڈر نے 57 ویں منٹ میں اولمپک چیمپئن کے لیے چوتھا گول داغ دیا۔ چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی کھلاڑی حیرت انگیز طور پر کوئی گول نہیں کر پائے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: india lose to germany in six nations invitational hockey tournament opener in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply