راہل کی سنچری سے د وسرے ٹسٹ پر بھی ہند کی گرفت مضبوط

کنگسٹن: اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون کی بہترین گیند بازی کے بعد افتتاحی بلے باز لوکیش راہل کی شاندار سنچری کی مدد سے ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن اتوار کو کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 358 رن بناکر چار ٹسٹ میچوں کی سریز کے دوسرے میچ پر بھی اپنی گرفت مضبوط کر لی۔
اسے مجموعی طور پر 162رنوں کی سبقت حاصل ہوچکی ہے جب کہ ابھی پانچ وکٹ باقی ہیں۔ انجکیا رہانے42 اور وکٹ کیپر ردھی مان ساہا 17ر نز بناکر کریز پر ہیں۔ ہندوستان نے پہلے روز کی اپنی ناتمام اننگز ایک وکٹ کے نقصان پر 126 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ پہلے دن ناٹ آوٹ رہے لوکیش راہل نے پہلے کی سیشن میں اپنی سنچری مکمل کرلی۔ راہل نے سنچری بنانے کے لئے 182 گیندیں کھیلیں۔
اس دورانہوں نے بارہ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ لنچ کے بعد چتیشور پجارا (46)رن کے نجی اسکور پر رن آوٹ ہوگئے ۔ پجارا اور راہل کے درمیان دوسرے وکٹ کے لئے 121 رن کی ساجھیداری ہوئی۔ اس کے بعد راہل نے کپتان وراٹ کوہلی (44) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 69رن کی شراکت کی۔ راہل نے 289 گیندوں میں 150رن کا اسکور مکمل کیا۔ انہوں نے 303 گیندوں پر پندرہ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے شاندار 158 رن بنائے۔ راہل کو گیبریل نے ڈوریچ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ہندوستان کو چوتھا جھٹکا کپتان وراٹ کوہلی کی شکل میں لگا ۔وراٹ نے 90گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 44رن بنائے۔
وہ اسپنر روسٹن چیس کا شکار بنے۔ اس کے بعد پہلے ٹسٹ میچ میں سنچری بنانے والے روی چندرن اشون اس میچ میں 22گیندوں میں صرف تین رہ ہی بناسکے۔ اس کے بعد ساہا نے ہندوستان کو کوئی اور جھٹکا نہیں لگنے دیا۔ جہاں ایک طرف رہانے 87گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 42 رن بناکر کریز پر ہیں وہیں دوسری طرف ساہا 43 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے سترہ رن بناکر رہانے کے ساتھ کریز پر ہیں۔
ان دونوں کے درمیان چھٹے وکٹ کے لئے 31رن کی شراکت ہوچکی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے لئے چیس نے دو اور شونون گیبریل اور بشو نے ایک ایک وکٹ لیا۔ پہلا میچ جیت کر ہندوستانی ٹیم نے سریز میں 1-0کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India in strong position against wi after rahuls century in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply