ہالینڈ سے ہارنے کے باوجود ہندوستان36سال بعد اولمپک ہاکی کے کوارٹر فائنل میں داخل

ریو دی جینرو: ہندوستانی ہاکی ٹیم ریو اولمپکس کے مرد ہاکی میچ میں جمعرات کو ایک کے بعد ایک مواقع ملنے کے باوجود اپنے چوتھے میچ میں ہالینڈ کے ہاتھوں 1-2 سے ہار گئی اور ہالینڈ سے 32 سال پہلے کی شکست کا بدلہ نہیں لے سکی۔
لیکن اس شکست کے باوجود وہ36سال بعد اولمپک کے کوارٹر فائنل میں داخل ہونے میں ضرور کامیاب ہوگئی کیونکہ جرمنی اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈرا ہوجانے کے باعث ہندوستان کوارٹر فائنل کھیلنے کا حقدار ہو گیا۔ ہندوستان کو آخری لمحات میں ایک کے بعد ایک پانچ پنالٹی کارنر ملے ان میں سے ایک کو بھی گول میں تبدیل کرنے میں ٹیم کو کامیابی نہیں مل سکی اور ہندوستانی ٹیم کو پول- بی میں اپنے چوتھے میچ میں 1-2 سے دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستان کے لیے وی رگھوناتھ نے 38 ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ ہالینڈ کیلئے روجر اپھمین نے 32 ویں اور منک وان ڈیر ویرڈن نے 54 ویں منٹ میں گول کیے۔ ہندوستانی ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو 3-2 سے اور پھر ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ لیکن ارجنٹینا کے خلاف جیت سے پہلے جرمنی سے اور اس کے بعد ہالینڈ سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لیکن جرمنی اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلے گئے میچ کا نتیجہ ہندوستان کے حق میں نعمت غیر مترقبہ ثابت ہوا ۔ کیونکہ یہ میچ ڈرا ہونے کے باعث ہی ہندوستان36سال بعد اولمپک ہاکی کے کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزازحاصل کر سکا ہے۔ہندوستان نے 1980کے ماسکو اولمپک میںآخری بار کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India in mens hockey quarter finals after 36 years in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply